رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل ’ریمون‘ میں قابض صہیونی فوجیوں اور تفتیشی کمانڈوز کے دھاووں کے رد عمل میں فلسطینی اسیران نے شدیدا حتجاج کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور کے ذمہ دار سرکاری ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل فوج کی بھاری نفری نے ’ریمون‘ جیل میں داخل ہوکر قیدیوں کے کمروں میں توڑپھوڑ کی اور اسیران کو زدو کوب کیا۔ صہیونی فوج اور کمانڈوز کی اندھا دھند آمد اور اسیران پر تشدد کے خلاف Â قیدیوں نے شدید احتجاج کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی مقامی وقت کے مطابق 10:35 بجے دن کو جیل کے وارڈ نمبر ایک کے کمرہ نمبر پانچ میں گھس کر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ظالمانہ دھاووں کے خلاف قیدیوں سخت غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔
ادھراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے شعبہ اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ریمون جیل میں حماس کے کارکنان کے تین کمروں میں تلاشی لی اور اسیران کو زدو کوب کیا۔