• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی کارروائیوں میں پانچ فلسطینی شہری زیرحراست

پیر 19-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5388
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کی گاڑی سے تلاشی کے دوران اسلحہ بھی ملا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ پولیس نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں شاہراہ نمبر 60 پر حوارہ چوک اور رحلیم یہودی کالونی کے درمیان ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لیا ہے۔ اس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک بندوق اور اس کی گولیاں بھی ملی ہیں۔ پولیس نے مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی خفیہ مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

پولیس ترجمان نے فلسطینی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی ایک اہم فلسطینی مزاحمت کار ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

ادھر مقبوضہ نابلس میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ نابلس میں تلاشی کے ساتھ ساتھ جنوبی شہر بیت لحم میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے گرفتار تین فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی کارروائیوں میں پانچ فلسطینی شہری زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.