• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری

اتوار 09-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4637
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی وسیع رقبے پرمحیط اراضی غصب کرنے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے مشرقی نابلس میں جالود قصبے کے فلسطینی مکینوں کو اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ فوج 400 دونم اراضی کو اپنے استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ لہٰذا فلسطینی اس اراضی کو خالی کردیں۔

خیال رہے کہ ایک ’’دونم ‘‘ ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔

جالود قصبے کے فلسطینی میئر عبداللہ الحاج محمد نے خبر رساں ادارے’وفا‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جالود قصبے میں رہنے والے باشندوں کو 400 ایکڑ اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں سے اراضی خالی کرانے کا مقصد آس پاس میں قائم 10 یہودی کالونیوں کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جالود قصبے کی اپنی اراضی 20 ہزار دونم تھی مگر سنہ 1967ء میں صہیونی فوج نے قصبے کی 16 ہزار دونم اراضی غصب کرلی تھی۔ سنہ 1970ء کے دوران فلسطینی شہری غصب کی گئی 1700 دونم واپس لینے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم باقی اراضی پر یہودی کالونیاں تعمیر کی گئی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی نابلس میں سیکڑوں ایکڑ فلسطینی اراضی ہتھیانے کی تیاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.