سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں سڑک کے کنارے نصب ایک خطرناک بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری نے سلفیت میں کفر الدیک سے گذرنے والے بائی روڈ پر دو طرفہ ٹریفک روک دی اور کچھ دیر بعد ایک زور دار دھماکہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجیوں نے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے ایک خطرناک بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کفر الدیک کے مقام پر نامعلوم مزاحمت کاروں کی جانب سے سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا گیا تھا۔ جس کی نشاندہی کے بعد ناکارہ بنایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کے بعد اسرائیلی فوج نے کفر الدیک بائی پاس روڈ پر جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی کی مہم شروع کی اور اس دوران فلسطینی شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا۔
