رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرا یہودی کالونی کے قریب سے اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ دونوں فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل Â 0404 نے اپنی رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوفرا یہودی کالونی کے قریب فوج کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق سرائیلی فوج نے مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام سے دو فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کے شبے میں گرفتار کیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کے قبضے سے دستی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔