(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہربیت لحم وادی رحال کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ایک مقامی فلسطینی شہر کا زیتون کے ایک باغ پر حملہ کر کے دسیوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔
وادی رحال مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہودی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے باغ میں موجود کم سے کم 50 پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے۔یہودی دیوار فاصل کے خلاف سرگرم کمیٹی کے رکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ جس باغ کو صہیونی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے اکھاڑ پھینکا ہے وہ مقامی فلسطینی شہری ابراہیم عابدہ کی مکلیت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بیتل لحم شہر کے آس پاس اسرائیل کی کئی کالونیاں اور فوجی کیمپ قائم ہیں۔ یہ یہودی کالونیاں آہستہ آہستہ وسعت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ یہودی آباد کار ان کالونیوں کے قریب واقع فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔