• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے عدالت سے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا

پیر 28-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5180
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے جنین کے قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت عدالتی احاطے سے گرفتار کر لیا گیا جب اس کے بھائی کے کیس کی سماعت جاری تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اکیس سالہ تقوی نفایات کو اس وقت حراست میں لیا وہ سالم کی فوجی عدالت میں اپنے بھائی نضال کے خلاف مقدمے کی سماعت سن رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق تقوی کی گرفتاری سے پہلے ایک خاتون اسرائیلی فوجی نے اس کی والدہ کو جان بوجھ کر دھکا دیا جس کے بعد وہ اہلکار سے الجھ پڑی۔

تقوی کے زیر حراست بھائی کو اسلامی جہاد تنظیم سے تعلق کے شبہے اور اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں شرکت کی پاداش میں رواں سال اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نضال حالیہ گرفتاری اور مقدمے سے پہلے بھی نو برس صہیونی قید کاٹ چکا ہے۔

حال ہی میں تقوی کے دو دوسرے بھائی منادل اور ایوب 1948 میں اسرائیل کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں دھر لئے گئے تھے۔

ایک دوسرے واقعے میں گذشتہ روز ہی اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے رہائشی 25 سالہ محمد حازم کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ شہر کی عدالت میں اپنا نکاح رجسٹر کرانے جا رہا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے محمد حازم کو شہر کی ایک سڑک پر روکا اور بعد میں ایک فوجی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے عدالت سے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کر لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.