• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے شہید فلسطینی کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

جمعرات 17-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8291
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دیتے ہوئے ان کے مکانات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ایک شہید فلسطینی عادل العنکوش کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو دیر ابو مشعل کے مقام پر واقع شہید عادل عنکوش کے مکان کا محاصرہ کیا۔ مکان کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ صہیونی فوجی مکان کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے مختلف مقامات پربارود نصب کرنے کے بعد ریمورٹ کنٹرول سے اڑا  دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مکان کو دھماکے سے اڑائے جانے کا واقعہ انتہائی خوفناک تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کے مکانات بھی لرز اٹھے۔ دھماکے سے مکان کو آگ لگ گئی۔ فلسطینی فائر بریگیڈ کا عملہ طلب کیا گیا جس نے تباہ کیے گئے مکان کے آس پاس کے مکانات کو آگ سے بچایا۔

ادھر مکان مسماری کے فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج نےاحتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں کوبر کے مقام پر بدھ کے روز دو فلسطینی شہداء براء صالح اور اسامہ عطا کے مکانات مسمار کیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے عادل عنکوش، براء صالح اور اسامہ عطاء کو 16 جون کو بیت المقدس میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ تینوں فلسطینیوں نے ایک اسرائیلی خاتون اہلکار کو چاقو کے حملے میں قتل کر دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے شہید فلسطینی کا مکان دھماکے سے اڑا دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.