رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے کل بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے مقام پر واقع زیرحراست فلسطینی مزاحمت کار عمرعبدالجلیل ÂÂÂ العبد کا مکان مسمار
کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی بھاری نفری نے کوبر قصبے میں عمر العبد کے گھر کا محاصرہ کیا۔ گھر کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ مکان کے محاصرے کے بعد بلڈوزروں اور بھاری مشینری کی مدد سے اسے مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ کئی گھنٹے کے مسماری آپریشن کے بعد مکان کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مکان مسماری کے آپریشن میں دو بلڈوزروں اور 15 فوجی گاڑیوں نےحصہ لیا۔ العبد کے مکان کی مسماری کے وقت اسرائیلی فوج نے مکان کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی اور فلسطینیوں کو مکان کی طرف بڑھنے سے روک دیا تھا۔ اس کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے منہدم مکان کے قریب جمع ہو کر اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر مشتعل فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک صحافی محمد الراضی سمیت تیس کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ زیراست فلسطینی مزاحمت کار عمر عبدالجلیل العبد کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل حلمیش صہیونی کالونی میں تین یہودیوں کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں اس کی والدہ، والد، چچا اور دو بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کایہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز صہیونی فوج فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دیتے ہوئے ان کے گھروں کو بلڈوزوروں کی مدد سے ملبے کے ڈھیر بنا دیتی ہے۔
