رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے ہفتے کی شام کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے علاقے بیت لقیہ سے تین فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے قصبے پر آںسو گیس کی شدید شیلنگ کرتے ہوئے دھاوا بول دیا اور قصبے کے رہائشی تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تینوں نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کی سرگرمی میں ملوث تھے۔
