• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی خاندان بے گھر کر دیا

جمعرات 03-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4899
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں انتقامی پالیسی کے تحت ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کرکے کئی بچوں اور خواتین کو مکان کی چھت سے محروم کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے بیت حنینا میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کا گھیراؤ کیا جس کے بعد بلڈوزر کی مدد سے مکان کو مسمار کردیا گیا۔

اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ مسمار کردہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے بدھ کے روز ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہری سلیمان ثلجی نامی شہری کا مکان مسمار کردیا۔

ایک مقامی شہری ریاض سلیمان نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز بھاری میشنری کی مدد سے ثلجی سلیمان کا دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ مکان فلسطینی شہری نے اپنے چار بیٹوں کے لیے تعمیر کیا تھا مگر قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تعمیر سے قبل اسرائیلی بلدیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اسرائیلی فوج آئے روز فلسطینی شہریوں کے مکانات مسمار کرکے فلسطینیوں کا القدس میں رہنا مشکل بنانے کی سازشیں کررہی ہے۔ اکتوبر کے بعد سے اب تک ایک ماہ میں بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 7 مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ رواں سال کے دوران اب تک 166 مکانات مسمار کے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی خاندان بے گھر کر دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.