• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے الخلیل شہر کو’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل

اتوار 18-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4395
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کو ایک بار پھر یرغمال بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے الخلیل شہر کو ملٹری زون قرار دے کر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ شہر کے اہم مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں دو فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے ہیں۔ شہر میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض فوج نے رات بھر الخلیل میں مسلح گشت اور شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کریات اربع نامی یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی میاں بیوی کو گولیاں مار دی تھیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی تھیں۔ جمعہ کے روز ایک دوسرے واقعے میں الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے مقام پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ ان دونوں واقعات کے بعد صہیونی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ فوجیوں نے فدائی حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ہفتے کے روز شہری گھروں سے باہرنہیں جاسکے۔ قابض فوج اور پولیس اہلکار جگہ جگہ فلسطینیوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کو ملٹری زون قرار دے کرشہریوں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے الخلیل شہر کو’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.