رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ نے متعدد فلسطینی شہریوں کو باضابطہ قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو قید کے ساتھ 2000 سے 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی عدالت سے زیرحراست فلسطینی شہری محمد ھشام علیان کو 42 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، اسیرایھاب صبح کو 22 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔صہیونی عدالت سے اسیر ابراہیم حامد کو 20 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ، اسیر فارس اصلان کو 15 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ جب کہ عبدالعزیز ھماد کو نو ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ اسیر توفیق ابو عبسہ کو نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔