• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی عدالت کے حکم پرفلسطینی بچہ ماں سمیت گھر پرنظربند

منگل 02-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0189
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی فوجی عدالت کے حکم پر بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹے کو 7 مارچ تک گھر میں جبری طورپر نظر بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اہل خانہ بھی سخت پریشان ہیں۔ صہیونی عدالت کے فیصلے کے بعد بچے کے اسکول جانے یا علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے بتایاکہ ولدہ سمیت گھرمیں جبری نظری بندی کے شکار بچے کے والد نے ان سے ملاقات میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ان کی اہلیہ اور بچے کو گھر پرنظر بند کردیا ہے۔

النجیب کے والد نے بتایا کہ ایک ماہ قبل قابض فوجیوں نے اس کے بیٹے کو حراست میں لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں سات مارچ تک اس کی گھر پرنظر بندی کی شرط اور 10 ہزار شیکل جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد بچے کو جیل سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

ستم رسیدہ فلسطینی شہری نے عیسیٰ قراقع کو اپنی بپتا سناتے ہوئے بتایا کہ قابض فوجیوں نے ان کے گھر کا آرم و سکون برباد کردیا ہے۔ اس کا بیٹا اور بیوی دونوں گھر کے اندر بند ہیں، نہ تو بچہ اسکول جاسکتا ہے اور نہ ہی وہ دنوں اپنے طبی معائنے کے لیے اسپتال جاسکتے ہیں۔

عیسیٰ قراقع نے رپورٹر کو بتایا کہ اس وقت بیت المقدس میں 2015 ء میں 60 بچوں کو گھروں میں نظر بند رکھنے کی سزائیں دی گئیں جب کہ پچھلے تین سال میں بیت المقدس کے 300 بچے نظر بندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی ماں اور اس کے بیٹے کی گھرپرجبری نظربندی کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی نظربندی کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی عدالت کے حکم پرفلسطینی بچہ ماں سمیت گھر پرنظربند
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.