الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کے رعوز ایک صہیونی شرپسند نے سڑک پر چلتی ایک فلسطینی طالبہ پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ 21 سالہ تمارا انور خلیل عایش صہیونی کالونیوں کے لیے تعمیر کردہ شاہراہ 60 پر یونیورسٹی سے واپس گھر جا رہی تھی کہ ایک جنونی یہودی شرپسند نے اپنی گاڑی اس پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ صہیونی آباد کار فلسطینی لڑکی کو کچل کر خود فرار ہوگیا۔زخمی فلسطینی لڑکی کو ہلال احمر کی ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینیوں کو گاڑیوں تلے کچلے جانے کا سلسلہ اب معمول بن چکا ہے۔ آئے روز غرب اردن میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
