• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی شرپسندوں کی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ

منگل 06-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7427
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں صہیونی شرپسندوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ ان پر اشتعال انگیز نعروں کی عبرانی میں چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے’التلہ الفرنسیہ‘ کے مقام پر صہیونی اشرار نے فلسطینی شہریوں کی گھروں کے قریب کھڑی کاروں کو آہنی لاٹھیوں سے توڑ پھوڑ کی اور ان پر عبرانی زبان میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ تل الفرنسیہ کے مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر اشتعال انگیز چاکنگ کےساتھ ساتھ ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ مشتبہ شرپسندوں نے فلسطینیوں کی گھروں کےباہر کھڑی گاڑٰوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور کئی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تل الفرنسیہ سمیت شہر کے دو مختلف مقامات پر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نامعلوم مشتبہ شرپسندوں کی تلاش میں ہے جو فلسطینیوں کی گاڑیوں پر نازیبا الفاظ میں نعرے درج کرتے ہیں۔ مگر دوسری طرف فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس کو اچھی طرح معلوم ہے کہ گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور ان پر چاکنگ میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں مگر وہ دانستہ ان عناصر کے خلاف کارروائی سے پہلو تہی برت رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی شرپسندوں کی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.