مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران فلسطینی Â خاتون ناول نگار اور اسکالر خالدہ غوشہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی فورسز نے ناول نگارغوشہ کو اس کے گھر کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ خیال رہے کہ خالد غوشہ Â ’مصیدہ ابن آوی‘ Â نامی ایک ناول کی مصنفہ ہیں۔ انہوں نے اپنے ناولوں میں صہیونی ریاست کے مظالم اور دشمن کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے آئے روز فلسطینی ناول نگاروں، مصنفین اور اسکالرز کو صہیونی ریاست کے خلاف اپنے لٹریچر میں اکسانے کے الزامات میں حراست میں لیا جاتا ہے۔