الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’کرمہ‘ کے مقان پر ایک صہیونی آباد کار نے ایک فلسطینی بچے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی آباد کار کی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ زخمی ہوا ہے۔ اس کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔زخمی بچے کو الخلیل شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سرجری کے ذریعے اس کے پیٹ سے گولیاں نالی گئی ہیں جس کے بعد اس کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے تاہم وہ بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔
