رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی سیاہ تاریخ معصوم فلسطینی بچوں کے خون سے رنگین ہے۔ تازہ بمباری میں غزہ میں دو بچوں کی شہادت صہیونی بربریت کے تسلسل کا حصہ ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے صہیونی ریاست کے وحشیانہ مظالم پرخاموشی جرائم میں شراکت کے مترادف ہے۔ پوری دنیا فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھتے ہوئے بھی خاموش ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی بمباری سے دو بہن بھائیوں دس سالہ یاسین خوصہ اور اس کی چھ سالہ بہن کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کو جارحیت قرار دیا۔ القسام نے زخمی بچے کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ شہداء کے والدین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
بیان میں اسرائیلی دشمن کے نام پیغام میں کہا گیا کہ فلسطینی بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے 10 سالہ یاسین ابو خوصہ کو شہید اور اس کی چھوٹی بہن اسراء اور بارہ سالہ بھائی ایوب کو شدید زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسراء اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی
