• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شیخ علی جمعہ قوم سے معافی مانگ کرمفتی اعظم کا عہدہ چھوڑ دیں: مصری پارلیمنٹ

پیر 23-04-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_ali
0
SHARES
0
VIEWS

plf sheikh_ali

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اخوان المسلمون کے رہ نما ڈاکٹرمحمد سعد الکتاتنی نے مذہبی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے

 

وہ شیخ علی جمعہ کے اسرائیلی ویزے پربیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دورے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے فوری طورپر استعفیٰ لے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ جمعہ نے حال ہی میں متنازعہ طریقے سے القدس کا دورہ کیا تھا، جس پر پارلیمنٹ کی اکثریت ان کے استعفے کی حامی ہے اور حتمی فیصلے کے لیے اپنی سفارشات مسلح افواج پرمشمل سپریم عسکری کونسل کو بجھوا رہی ہے۔
ادھر دوسری جانب پارلیمنٹ کے زیراہتمام مذہبی امورسے متعلق خصوصی کمیٹی کے چئیرمین سید عسکر نے اپنے ایک بیان میں شیخ علی جمعہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ویزے پرالقدس دورہ کرنے پر قوم سے معافی مانگیں اور عہدہ چھوڑ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کی دینی قیادت میں سے کسی کے لیے یہ بات قطعی طورپر نا مناسب ہے کہ وہ اسرائیلی شرائط پرمسجد اقصیٰ یا بیت المقدس کا دورہ کرے۔
سید عسکر کا کہنا ہے کہ انہیں شیخ علی جمعہ کے دورہ القدس کے بارے میں سن کرحیرت ہوئی۔ بیت المقدس کا دورہ کرنے سے قبل انہوں نے دینی قیادت سے مشاورت بھی مناسب نہیں سمجھی۔ انہوں نے شیخ علی جمعہ کی اس دلیل کو مسترد کردیا ہے کہ وہ اردن کے ویزے پرالقدس گئے تھے۔ سید عسکر نے کہا کہ جب تک اسرائیل کی شرائط اور اس کا ویزہ قبول نہ کیا جائے بیت المقدس میں داخلہ ممکن ہی نہیں۔
مصرکے ایک دوسرے رہ نما اوررکن پارلیمنٹ حسین ابراہیم نے بھی علامہ علی جمعہ کے دورہ القدس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم مفتی صاحب سے حلال و حرام کے بارے میں کوئی بات نہیں پوچھ رہے لیکن القدس کے بارے میں مصری دینی قیادت کاایک اجتماعی سیاسی فیصلہ ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آیا مفتی اعظم کو مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے لیے کھودی جانے والی سرنگیں دکھائی نہیں دے رہی تھیں؟ وہ ایسے وقت میں مسجد اقصیٰ میں گئے جب اسرائیل نے فلسطینیوں کا قبلہ اول سے تعلق ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔
خیال رہے کہ مصر کے مفتی اعظم شیخ علی جمعہ نے گذشتہ بدھ کو اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے ایک بیٹے شہزادہ محمد کے ہمراہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کا دورہ کیا تھا۔ ان کے اس دورے کے بعد مصرمیں ان کےخلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے اوران پرعہدہ چھوڑنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
مصرکے عوامی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ علی جمعہ نے اسرائیل سے ویزہ لے کربیت المقدس کا دورہ کیا ہے، جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.