• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’شیخ الاقصیٰ‘ اسرائیلی زندان کے ٹوائلٹ میں قید‘

جمعہ 15-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8570
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بزرگ فلسطینی رہنما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کے وکیل احمد الخمایسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے موکل اسرائیلی جیل میں ’ٹوائلٹ‘ نما قید خانے میں بند کیا گیا ہے۔ وہ مجبورا وہیں نماز ادا کرنے اور دن رات گذارنے پر مجبور ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ رائد صلاح کے وکیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان کہا کہ ان کے موکل کے ساتھ غیر انسانی سلوک  جاری ہے۔ الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی جیلروں اور فوج کی طرف سے منظم انداز میں غیرانسانی رویے کا سامنا ہے۔ انہیں جیل میں ٹوائلٹ میں بند کیا گیا ہے۔ وہ مجبورا وہیں رفع حاجت کے ساتھ ساتھ نماز ادا کرنے اور قید کاٹنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی فوج نے پچھلے ماہ حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیل کے خلاف تشدد کو ہوا دینے، ممنوعہ تنظیم کی قیادت کرنے اور اس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے ساتھ برتے جانے والے غیرانسانی سلوک سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ جیلر ان کے ساتھ غیرانسانی اور غیراخلاقی رویہ اپناتے ہیں۔ انہیں جیل میں ٹوائلٹ میں بند رکھا جاتا ہے۔

الشیخ رائد صلاح نے اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے فاضل ججوں کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آیا انہیں کس جرم میں ٹوائلٹ اور گندگی میں بند رکھنے کی سزا دی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا کس کے حکم پر دی گئی ہے۔ ٹوائلٹ میں بند کرنے کے بعد بھی ان کی ہمہ وقت نگرانی کے لیے دو خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہونے والا وحشیانہ سلوک حیوانوں کےسے بھی روا نہیں۔

ادھر الشیخ رائد صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے کہا کہ ان کے موکل کو جیل میں غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔ انہیں ٹوائلٹ میں رکھا گیا ہے اور ان کی نگرانی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.