• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید فقہا کی تعزیت کرنے پرفلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

پیر 27-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6568
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے جزیرہ نما النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے  عسکری رہنما مازن فقہا کی شہادت کے بعد ان کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگایا جس کے نتیجے میں صہیونی فوج اور اسیران میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ صہیونی فوج نے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے حماس اور اسلامی جہاد سے وابستہ قیدیوں کو تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہداء اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب میں فلسطینی اسیران نے حماس کے کمانڈر مازن فقہا کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگایا۔

شہید کی یاد میں تعزیتی کیمپ لگانے پر صہیونی فوج نے فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام اسیران کو ایک جگہ جمع ہونے سے روک دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق مازن فقہا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں صہیونی جیل انتظامیہ نے اسلامی جہاد کے رہنما جمعہ عبداللہ التایہ اور حماس کے تین اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا۔ قید تنہائی میں ڈالے گئے حماس کے اسیران کی شناخت نہیں ہوسکی۔

صہیونی فوج نے جیل کے وارڈ نمبر 5 سے حماس اور اسلامی جہاد کے تمام اسیران کو نکال کر وارڈ نمبر 22 میں ڈال دیا، تاہم فلسطینی اسیران نے صہیونی انتظامیہ کی کارروائی کو انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہید فقہا کی تعزیت کرنے پرفلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.