• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

شہید بچے کے والدین کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمے کا اعلان

ہفتہ 17-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4380
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی خاندان نے اپنے معصوم بچے کے یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں زندہ جلا کر شہید کیے جانے کے معاملے پرانصاف نہ ملنے پرعالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی محمد ابو خضیرکے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہیں صہیونی ریاست کی عدالتوں کی طرف سے بچے کے وحشیانہ قتل پرانصاف نہیں ملا جس کے بعد وہ مجبورا عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک سال قبل فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی دہشت گردوں نے نماز فجر کے وقت 13 سالہ فلسطینی بچے کو اغواء کے بعد ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ویران مقام پرلے جا کر اسے آگ لگا کر شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی بچے کے وحشیانہ قتل میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیے تھے مگرصہیونی عدالتوں کی طرف سے قاتلوں کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی۔

شہید فلسطینی بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی عدالت کو درخواست دی تھی کہ وہ ان کے بچے کے قاتلوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم دے مگر صہیونی سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے یہودی آباد کاروں کے قتل میں ملوث فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا واضح حکم موجود ہے۔ مگر اسرائیلی عدلیہ یہودی دہشت گردوں کے معاملے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہی ہے۔

شہید فلسطینی بچے کے والد حسین ابو خضیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے صہیونی عدالت کی طرف سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد دوبارہ درخواست دی ہے۔ اگر یہودی دہشت گردوں کے مکانات مسمار کیے جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تو وہ عالمی فوج داری عدالت سے رجوع پرمجبور ہوں گے۔ حسین ابو خضیر کا کہنا تھا کہ وہ قانونی ماہرین سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کے حوالے سے صلاح مشورہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد ابو خضیر کے قتل میں ملوث تین یہودی دہشت گردوں کو عمر قید کی سز ہوچکی ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچے کے قاتلوں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کیاجا رہا ہے اور انہیں بچانے کی مہم جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشہید بچے کے والدین کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمے کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.