جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے زیر حراست سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کو آٹھ ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر فلسطینیÂ سابق وزیر انجینیر وصفی قبہا کی رہائی سالم فوجی عدالت کے حکم پرعمل میں لائی گئی ہے۔وصفی قبہا کو آٹھ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت چار ماہ کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی عدالت نے سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ وصفی قبہا اب تک چودہ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کی قید کا زیادہ عرصہ انتظامی قید میں گذرا ہے۔
