• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

زیرعلاج شدید زخمی فلسطینی کو اسرائیلی عقوبت خانے میں ڈال دیا گیا

اتوار 15-04-2018
in فلسطین
0
0Pala5893
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز اسرائیلی تفیش کاروں نے اسپتال میں زیرعلاج ایک شدید زخمی فلسطینی کو بستر اٹھایا اور ’عوفر‘ نامی حراستی مرکز لے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی شہری کے اہل خانہ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود عبداللہ نایف رمضان کو جیل میں ڈالنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 28 سالہ عبداللہ نائف رمضان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے 26 مارچ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا اور اسے شدید زخمی حالت میں ’شعار زیدق‘ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو ہفتے تک اسپتال میں زیرعلاج رکھنے کے بعد گذشتہ روز اچانک اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے کمانڈوز نے اسپتال پر چھاپہ مارا اور زیرعلاج فلسطینی نوجوان کو اٹھا کر عقوبت خانے لے گئے۔

نائف رمضان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام ان کے بیٹے پر مقدمہ چلانے کی تیاری کررہے ہیں جب کہ وہ شدید زخمی ہے اور اس کی جان کو خطرہ ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ  نائف رمضان کی ایک ٹانگ شدید زخمی ہے اور وہ اپنے سہارے پر چل نہیں سکتا۔ ابھی اس کا کئی ہفتے تک علاج جاری رہنا تھا مگر صیہونی تفتیش کار اسے اٹھا کر جیل لے گئے ہیں۔

رمضان کی طبی حالت پر اس کے اہل خانہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ رمضان کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے چار سال تک پہلے بھی قید میں رکھا گیا اور سات بار گولیاں مار کر زخمی کیا جا چکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieزیرعلاج شدید زخمی فلسطینی کو اسرائیلی عقوبت خانے میں ڈال دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.