• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ کا حماس کے سابق اسیر کارکنوں کے وظائف بند کیے جانے کا اعتراف

اتوار 15-09-2013
in فلسطین
0
plf 15 Hamas.Workers
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے وابستہ سابق اسیران کی تنخواہیں اور دیگر وظائف اور مراعات بند کردی ہیں۔ رام اللہ وزارت امور اسیران کے سیکرٹری زیاد ابوعین نے خبر رساں ایجنسی "قدس پریس” سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ سطحی احکامات کے بعد انہوں نے حماس کے 90 کارکنوں اور رہ نماؤں کی تنخواہیں روک دی تھیں۔

ابوعین کا کہنا تھا کہ حماس کے جن کارکنوں کے وظائف روکے گئے وہ اسرائیلی جیلوں میں پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے تک قید رہے ہیں۔ رہائی کے بعد وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت میں پولیس میں بھرتی ہوگئے تھے یا انہوں نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنھبالی لی تھیں اور حماس کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر تنخواہیں ملتی ہیں۔

مسٹر ابوعین کا کہنا تھا کہ حماس کے جن رہ نماؤں کے مشاہرے روکے گئے ان میں القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر مروان عیسیٰ اور احمد الغندوز شامل ہیں۔ حکومت کے پاس ایسے تمام سابق اسیران کے نام اور ان کے عہدوں کی تفصیلات موجود ہیں جنہیں حماس نے رہائی کے بعد پولیس اور دیگر شعبوں میں بھرتی کررکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست بیشتر افراد کا تعلق حماس یا جماعت کے ملٹری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ سے ہے مگر ان ہزاروں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کو فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ مشاہرے کی شکل میں مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.