نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے سنہ 2015ء میں غرب اردن کے شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو رات کی تاریکی میں گھر میں بند کرکے زندہ جلا کر شہید کرنے کے سنگین جرم میں ملوث ایک مجرم کوÂ رہا کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نابلس کے دوابشہ خاندان کے ایک قاتل کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والا دہشت گرد سعد، اس کی اہلیہ اور ایک شیر خوار بیٹے کو گھر میں زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث ہے۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ قاتل کو رہائی کے بعد گھر میں رکھا جائے تاہم اسے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ادھر مظلوم دوابشہ خاندان کی طرف سے بات کرتے ہوئے قاتل کی رہائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوابشہ خاندان کا کہنا ہے کہ بے گناہ فلسطینی شہریوں زندہ جلانے میں ملوث عناصر کو رہا کرنا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔
دوابشہ خاندان نے بے گناہ شہریوں کو زندہ جلانے میں ملوث ایک قاتل کی رہائی کو صیہونی ریاست کے مجرموں اور قاتلوں کو تحفظ دینے اور جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔