• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دفاع قبلہ اوّل کے لیے نابلس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر

بدھ 19-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7902
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں، جلسے جلوس، اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر قبلہ اوّل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ہزاروں افراد نے قبلہ اوّل کی خاطر اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

ایک مقامی سماجی کارکن اور یوتھ فورس کے عہدیدار نے بتایا کہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر کے لیے یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد فلسطینی قوم میں دفاع قبلہ اوّل کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے اور اذان دینے سے روک رکھا ہے۔ صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے نئی اور کڑی شرائط کے ساتھ ساتھ مسجد کے بیرونی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کیے ہیں اور فلسطینیوں کو ان الیکٹرانک گیٹ سے گذرنے پرمجبور کیا جا رہا ہے، تاہم فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے نام نہاد سیکیورٹی ڈھونگ کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نابلس میں ہونے والے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست  کی طرف سے قبلہ اوّل پر عائد کردہ پابندیوں کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع قبلہ اوّل کے لیے نابلس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.