مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی علاقوں کے باشندوں نے صہیونی فوج کی مکمل حمایت سے مسجد الاقصٰی پر حملہ کر دیا۔ جمعرات کی صبح درجنوں صہیونی باشندوں نے صیہونی فوج کی مکمل حمایت سے المغاربہ دروازہ کی طرف سے مسجد الاقصٰی پر حملہ کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح مسجد اقصٰی کے صحن میں داخل ہونے والے ان صیہونی افراد کی تعداد 208 بتائی گئی ہے۔ موجودہ سال 2017ء میں اب تک 24 ہزار سے زیادہ صیہونی افراد نے مسجد اقصی پر حملہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صیہونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
