(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے منگل کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک حکومت اور پوری قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان اور سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سلطان احمد کے مقام پر ہونے والے بم دھماکے دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حماس مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور برادر ترک قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اورشہداء کی مغرفت کے لےبھی دعاکی۔خیال رہے کہ منگل کے روز ترکی کے اہم سیاحتی علاقے سلطان احمد کےمقام پر سلطان گراؤنڈ میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
