(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو حجاج کرام کی واپسی کے لیے 18 ستمبر اور 21,22, اور 23 ستمبر کی تاریخوں میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں گذرگاہ امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مصر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ 18 ستمبر اور 21, 22 اور 23 ستمبر کو رفح گذرگاہ کو حجاج کرام کی غزہ واپسی کے لیے کھولا جائے تاہم اس دوران معمول کے مطابق آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
