• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جزیرہ نما النقب میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

ہفتہ 03-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7399
0
SHARES
0
VIEWS

جزیرہ نما النقب – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پولیس نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں اللقیہ کے مقام پر ایک اور فلسطینی شہری کا مکان مسمارکردیا۔ مکان مسماری کے خلاف فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جزیرہ نما النقب میں اللقیہ کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کیا جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بار بار مسمار کی گئی فلسطینی بستی العراقیب کے قریب عوجان، عرب اور ابو قدیر کے مقامات پر اشتعال انگیز چھاپے مارے اور شہریوں کو ہرساں کرنے کے لیے انہیں زدو کوب کیا۔

صہیونی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف فلسطینی شہری سخت سراپا احتجاج اور خوف زدہ تھے۔ شہریوں کو خدشہ تھا کہ قابض فورسز فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی غرض سے ان کے علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے اللقیہ کے مقام پر مکان کی مسماری کے خلاف  مقامی فلسطینی آبادی نے شدید احتجاج کیا۔

جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین سعید الخرومی نے کہا کہ صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کے مکانات مسماری کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے شروع کررکھا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران اس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی پالیسی صہیونی ریاست کی طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور ایک منظم  منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔

الخرومی کاکہنا تھا کہ جزیرہ نما النقب کے شہریوں کے مکانات کی مسماری میں اضافے کے بعد فلسطینی آبادی کی طرف سے احتجاج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجزیرہ نما النقب میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.