غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ فوج نے دو روز قبل غزہ کی سرحد پر تین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔
ان تینوں فلسطینی شہداء کی عمریں بیس سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو خان یونس کے مشرق اور رفح کے علاقے میں سرحد پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔غزہ میں سرحدیی امور کے انچارج ماھر ابو عوف نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ اس نے تین روز قبل غزہ کی سرحد پر خان یونس کے عطیہ محمد العماوی اور یوسف احمد العماوی جب کہ سولہ سالہ بچے یوسف جاسر ابو جزر کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لیÂ ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ابو جزر کے ساتھ آنے والے تین دوسرے لڑکوں کو حراست میں لے لیا گی ہے۔
اسرائیلی حکام نے تینوں شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ شہداء کی میتیں غیرمعینہ مدت کے لیے فوج کی تحویل میں رہیں گی۔