بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت لحم کے قصبے تقوع کے ہزاروں شہریوں نے شہید محمد جبرین کے جنازے میں شرکت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبرین کے جسد خاکی کو ایک دن اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد بیت لحم کے حوسان چیک پوائنٹ پر فلسطینی حلال احمر کے حوالے کردیا تھا۔جنازے میں شریک فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے اور وہ جبرین کی عظمت میں نعرے بلند کررہے تھے۔
23 سالہ محمد جبرین نے تقوع کے داخلی راستے کے قریب اسرائیلی ناکے پر گاڑی ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا تھا۔
