غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک ’فتح‘ کے Â رہنماؤں کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کے دو مرکزی رہنماؤں یحییٰ شامیہ اور اشرف جمعہ نے اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حماس اور فتح کے دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز اور صہیونی ریاستی دہشت گردی پرسمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے تحریک فتح کی قیادت پر قومی مفاہمت کے لیے مساعی Â پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس قومی مفاہمت کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔ اس کے لیے تحریک فتح کی طرف سے بھی موثر مساعی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح کی قیادت کو اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ فلسطینیوں کے درمیان بے اتفاقی کا فائدہ قوم کے مشترکہ دشمن غاصب صہیونیوں کو ہو رہا ہے۔