غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ سے تعلق رکھنے والے تحریک فتح کے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کی حکومت کی جانب سے اپنے اعزازیے کو روکے جانے پر عیدالفطر کے تیسرے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ان کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھتی ہے اور وہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فتح کے اسیران کے ساتھ کافی بہتر رویہ رکھتی ہے۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد ان قیدیوں کا ماہانہ اعزازیہ جاری کرے۔