• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک فتح کا قاہرہ میں حماس سے براہ راست مذاکرات کا اعلان

جمعہ 06-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8801
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ کی مرکزی کمیٹی نے جمعرات کے روز ہونے والے خصوصی اجلاس میں آئندہ ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس صدر محمود عباس کی زیرصدارت جمعرات کو رام اللہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فتح فلسطینیوں کے درمیان مصر کی زیرنگرانی ہونے والی مفاہمتی اور مصالحتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ جماعت مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آئندہ منگل کو قاہرہ میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں میں مصالحت اور قومی یکجہتی پوری قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ تحریک فتح حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق فتح کے اجلاس میں قومی مفاہمت اور غزہ کی پٹی کے انتظامی امور قومی حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو سپرد کیے جانے کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک فتح مصر کی نگرانی میں فلسطینیوں میں مصالحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کو باریکی سے مانیٹر کررہی ہے۔ فلسطینی قوم تمام فلسطینی دھڑوں کو ایک فورم پر متحد دیکھنا چاہتی ہے۔ فتح مصر کی ثالثی کے تحت حماس کے موثر اور دیر پا مفاہمت کے لیے تیار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک فتح کا قاہرہ میں حماس سے براہ راست مذاکرات کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.