• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر فلسطین میں خصوصی نشریات

اتوار 02-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4562
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کا ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی ذرائع ابلاغ میں خصوصی نشریات پیش کی جا رہی ہیں۔ کل یکم اکتوبر بہ روز ہفتہ فلسطین کے 20 ریڈیو اور ٹیلی ویژین چینلوں نے متفقہ طور پر رات آٹھ بجے ایک گھنٹے کی نشریات میں تحریک انتفاضہ القدس پر خصوصی روشنی ڈالی۔ خصوصی نشریات میں تحریک انتفاضہ القدس کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، شہریوں کی گرفتاریوں، فلسطین میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے مزاحمتی اسالیب پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’الاقصیٰ‘ نے ایک گھنٹے کی خصوصی نشریات میں فلسطین میں تحریک انتفاضہ کے اسباب ومحرکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کےعلاوہ اس تحریک کے دوران فلسطینی ذرائع ابلاغ کے کردار اور انتفاضہ کے مستقبل کے امکانات پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تحریک انتفاضہ القدس کے حوالے سے خصوصی نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینلوں میں القدس، الاقصیٰ، ’’ھنا القدس‘‘، الزیتونہ،تیونس کے ’ ٹی این این، اردن کے الیرموک، عراق کے الجلوجہ، مکملین، وطن المصریین، لیبیا کے الراید، یمن کے سہیل نے حصہ لیا جب ریڈیو چینلوں میں صوت الاقصیٰ، صوت اسیران، البراق، طیف، صراحہ ایف ایم، لبنان کے الفجر نے حصہ لیا جب کہ شہاب خبر رساں ایجنسی نے بھی خصوصی خبریں نشرکیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں اکتوبرسنہ2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 250 فلسطینی شہید اور 38 صہیونی ہلاک اور 750 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر فلسطین میں خصوصی نشریات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.