بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی فلسطین میں آباد مسیحی برادری بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ کرسمس کی تقریبات مناتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال بھی فلسطین کے بیشتر شہروں بالخصوص غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں المہد چرچ میں کرسمس تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ گذشتہ روز المھد چرچ میں ہزاروں عیسائی شہریوں نے جمع ہو کر دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پر بیت لحم میں جگہ جگہ کرسمس ’ٹری‘ بھی بنائے گئے اور روشنی چراغاں کیا گیا۔
کرسمس ٹری کی چراغاں کا افتتاح فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے کیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم کے فلسطینی میئر انطوان سلمان متعدد سیاسی اور مذہبی شخصیات، سفارت کاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
