• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت لحم میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

ہفتہ 19-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0709
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں ’’غوش عتصیون‘‘ چوک کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے حسب معمول یہ دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے سے کچھ ہی دیر قبل بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں لڑکے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں غوش عتصیون چوک میں ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ مبینہ طور پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کے لیے ان کی ریکی کررہا تھا۔ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو کئی گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں سڑک پر پڑا رہا۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور امدادی کارکنوں نے اس کے قریب جانے اور اٹھانے کی کوشش کی مگر قابض فوجیوں نے انہیں اس کے قریب جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد محمود احمد ابو فنونہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 21 سال اور آبائی تعلق الخلیل شہر سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمود کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں شہید کے گھرپرچھاپہ مار کر اس کے بہن بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے بھی تفتیش کی۔

اسی طرح فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ بارہ فلسطینی غرب اردن اور غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غوش عتصیون چوک سے تین صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے صحافیوں میں سے دو کی شناخت ھشام ابو شقرہ اور عمر زواھرہ کے نام سے کی گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دوسو سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت لحم میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.