بیت ایل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں القسام بریگیڈ کے ایک مجاہد احمد جرار کی شہادت کی خبر کے اعلان کے بعد غرب اردن کے شمال میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمال میں واقع بیت ایل میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اوران کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کئے جانے کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی مجاہد کی شہادت کے بعد رام اللہ کے فلسطینیوں نے بیت ایل کی طرف مارچ کیا۔جہاد اسلامی فلسطین نے بھی صیہونیوں کے اس اقدام کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد نصر جرار کی شہادت کو صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں اس شہید کی ایک کامیابی قرار دیا ہے۔ یہ فلسطینی مجاہد منگل کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔