بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی کمیٹی برائے عزاء اسیران کے سربراہ امجد ابو عصاب کا کہنا ہے کہ چھ دسمبر سے تقریبا 50 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا ہے۔ابو عصاب کے مطابق ان اسیران میں سے ایک تہائی اسیران کی عمر 17 سال سے کم عمر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام اسیران کو حراست کرنے وقت تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
