مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قطنہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کے چاقو کے پے درپے وار سے ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز بیت المقدس کے شمال مغربی قصبے قطنہ میں ایک نامعلوم فلسطینی نے یہودی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا اور اسے زخمی کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی کے کندھے پر زخم آئے ہیں۔ اسے قطنہ میں ’’ھاادار‘‘ یہودی کالونی میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور بہ حفاظت فرارہو گیا۔
اسرائیلی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں اور مشتبہ فلسطینی شہری کی تلاش کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔
