مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس ایک کارروائی کے دورانÂ متعد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینÂ فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہÂ ہیں جو شہر میں صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج نے القدس میں عیسویہ سے تین مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ان تینوں کو اسرائیلی فوج کی خفیہ نگرانی کرنے اور صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں کو گھات لگا کر حملوں کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی خفیہ ادارے’شاباک‘ کا کہنا ہے کہ حماس کا خفیہ مزاحمتی سیل رواں ماہ کے وسط اور آخر میں صیہونی آباد کاروں کا بھیس بدل کر اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔