مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی شہریوں پر یلغار کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی ثقافتی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد کرنے کی نئی سازش شروع کی ہے جس کے تحت فلسطین میں سینما ہاؤسز بند کیے جا رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’’الحکواتی‘‘ سینما بند کردیا۔فلسطینی سماجی کارکنوں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ شہریوں نے بیت المقدس میں سینما کی بندش کو صہیونی ریاست کا فلسطینی ثقافتی سرگرمیوں پر حملہ قرار دیا ہے۔
صہیونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بند کیا گیا سینما فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کا مرکز تھا ار وہاں پر جماعت ایک تقریب منعقد کرنا چاہتی تھی جس کی اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔
