(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں ابو دیس کے مقام پر ایک فلسطینی ہاتھ میں ہاتھ بم پھٹنے سے شہید ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں ہفتے کی شام ایک فلسطینی نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اس کے ہاتھ میں موجود بم دھماکے سے پھٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اسرائیلی فوج کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے تاہم اس میں فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
