فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کے روز ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ اور اس میں پانچ یہودیوں کی ہلاکت کے بعد ایک دوسرے واقعے میں چاقو کے حملے میں ایک یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں ایک نامعلوم فلسطینی نے ایک یہودی آباد کار کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا جس کے نتیجے میں اسے گہرے زخم آئے ہیں اور زخمی یہودی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
خیال رہے کہ منگل کے روز بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں پر یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل ایک یہودی معبد میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں چار یہودی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین