مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پرایک فلسطینی شہری کا فارم ہاؤس غیرقانونی قرار دے کرمسمار کر ڈالا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے بلڈوزوروں اور فوج گاڑیوں کے ساتھ العیسویہ میں فلسطینی شہری مراد زیاد مصطفیٰ کے فارم ہاؤس کا محاصرہ کیا،جس کے بعد بھاری مشینری کی مدد سے اسے مسمارکردیا۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس کی مسماری کی کارروائی سے قبل صہیونی فوج نے فارم کا محاصرہ کیا اور فلسطینی شہریوں کی اس طرف آمد ورفت روک دی جس کے بعد سرائیلی بلڈوزروں نے فارم ہاؤس کو تہس نہس کر دیا۔
