مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسرائیلی پولیس گرفتار فلسطینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی شہری کو بیت المقدس کی شعفاط کالونی سے اسرائیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جمعرات کو حراست میں لیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی حملہ آور کو تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ادھر جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
