• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس:کار نے تین صہیونی خواتین پولیس اہلکاروں کو کچل ڈال

اتوار 26-04-2015
in فلسطین
0
plf female-cope
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے سیکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کار ڈرائیور نے اپنی کار پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین خواتین پولیس اہلکار زخمی ہوئی ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی مختلف خبروں میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام بیت المقدس میں الطور کالونی میں اس وقت پیش آیا جب یہودی پولیس اہلکار سڑک کےکنارے اپنی معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ اس دوران ایک کار سوار شخص نے اپنی کار ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تین خواتین پولیس اہلکار زخمی ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہےجبکہ دو کی حالت اب کچھ بہتر ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کاکہنا ہے کہ ہفتے کی شام ایک کار سوار کی ٹکر سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کار کی ٹکرکو ایک دشمنانہ کارروائی قرار دیا

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بیت المقدس میں اپنے ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کرسکی کہ آیا یہ واقعہ کیسے اور پیش آیا اور اس کا کیا محرک ہوسکتا ہے۔

ادھر بیت المقدس میں ہفتے کے روز حالات بدستور کشیدہ رہے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچے کی شہادت کے خلاف فلسطینی شہریوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ بیت المقدس میں ’’کیفیم‘‘ نامی ایک یہودی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس پر مشتعل فلسطینیوں نے پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی۔ بس کو آگ لگنے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا۔

بیت المقدس میں دن بھر صہیونی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سولہ سالہ شہید ابو غنام کا جسد خاکی اس کے اہل خانہ کے حوالے کردے۔ تاہم صہیونی فوجیوں نے شہید کا جسد خاکی حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.